معمرقذافی کی بیٹی عائشہ نے کہا ہے کہ ان کے والد زندہ ہیں اور اپنے وطن کی آزادی کیلئے لڑ رہے ہیں۔ ایک ٹی وی چینل کو دئے گئے انٹرویو میں معمر قذافی کی جلاوطن بیٹی نے کہا کہ ان کے والد بالکل ٹھیک ہیں اور اپنے بیٹوں کیساتھ لیبیا کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔چالیس ملکوں نے اپنے طیاروں، راکٹس اور ٹیکنالوجی کیساتھ لیبیا پر حملہ کیا ہے، انہیں مقامی غداروں کی حمایت حاصل ہے۔ لیبیا کے بہادر عوام دشمن کی بے پناہ طاقت کے باوجود ثابت قدمی سے لڑ رہے ہیں۔ عائشہ قذافی نے عرب رہنماں اور عوام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عرب لیڈروں نے لیبیائی عوام کے قتل عام میں مدد کی۔ افسوس یہ ہے کہ عرب عوام بھی آٹھ ماہ سے لیبیا کے عرب بھائیوں کو قتل ہوتا دیکھ رہے ہیں لیکن کچھ نہیں کر رہے۔