کراچی میں بکرے اور گائے کے گوشت کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران چالیس روپے فی کلو تک اضافہ ہو گیا ہے. مقامی مارکیٹوں میں بچھیا کا گوشت دوسو ساٹھ سے بڑھ کر دو سو اسسی ، بغیر ہڈی کا بچھیا کا گوشت دوسو اسسی سے بڑھ کرتین سو بیس روپے کلو ، بکرے کا گوشت پانچ سو بیس سے بڑھ کرپانچ سو ساٹھ روپے کلو اور مرغی کا گوشت دو سوساٹھ سے بڑھ کرتین سوروپے کلو پر فروخت ہورہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق جانوروں کی افغانستان اسمگلنگ کا سلسلہ نہیں رک سکا ہے جس کے باعث مقامی طلب میں پوری نہ ہونے کی وجہ سے گوشت کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے ۔