ٹنڈولکر کا شعیب کے بیان پر تبصرہ کرنے سے انکار

Sachin Tendulkar

Sachin Tendulkar

ممبئی: بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے کہا ہے کہ وہ پاکستانی فاسٹ بالر شعیب اختر کے بیان پرتبصرہ کرنے کو اپنی توہین سمجھتے ہیں۔ شعیب اخترنے اپنی کتاب میں سچن کے بارے میں لکھا ہے کہ ایک دورے میں سچن ان سے خوفزدہ تھے۔ شعیب نے کتاب میں مزید لکھا ہے کہ سچن اورڈریوڈ میچ ونرکھلاڑی نہیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق جب شعیب کے اس بیان پر سچن ٹنڈولکرکا ردعمل جاننے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے یہ کہہ کرتبصرہ کرنے سے انکارکردیا کہ وہ شعیب کے اس بیان پربات کرنا اپنی توہین سمجھتے ہیں۔