حقانی گروپ سے رابطوں کا مقصد اس کی سرپرستی نہیں

atharabbas

atharabbas

امریکہ کی جانب سے حقانی نیٹ ورک کی سرپرستی کا الزام مسترد کرتے ہوئے پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ رابطوں کا مقصد سرپرستی نہیں بلکہ مثبت نتائج لینا ہے۔
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے کہا ہے کہ حقانی نیٹ ورک آئی ایس ائی کے رابطے میں ہے مگر یہ رابطے مثبت نتائج کے حصول کیلئے ہیں کسی اتحادی کیخلاف اکسانے کیلئے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں انٹیلیجنس ایجنسیاں مخالفین سے رابطے رکھتی ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ حقانی نیٹ ورک کے ساتھ دیگر ممالک بھی رابطے میں ہیں۔