لاہور : بینک گارڈ نے عملے کو یرغمال بنا لیا

lahore

lahore

لاہور میں نجی بینک کے سیکیورٹی گارڈ نے عملے کو یرغمال بنا لیا تاہم پولیس نے کارروائی کرتیہوئے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتارکر لیا ہے۔  کوٹ عبدالمالک کے علاقے میں نجی بینک کے سیکیورٹی گارڈ نے کام پر آنے والے عملے کو یرغمال بنانے کی کوشش کی ۔ اس دوران عملے نے پولیس کواطلاع دیدی پولیس نے موقع پر پہنچ کر بینک کا گھیرا کر لیا۔
سیکیورٹی گارڈ اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ جس کے بعد سیکیورٹی گارڈ نے خود کو واش روم میں بند کرلیا۔ پولیس نے کارروائی کرتیہوئے گارڈ کو گرفتار کر لیا۔ بینک مینجرکا کہنا ہیکہ گارڈ کا ذہنی توازن خراب لگتا ہے۔