سندھ ہائی کورٹ نے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی قتل کے مقدمیمیں ضمانت منظور کرلی ہے۔ آفاق احمد دوہزار چار سے مختلف مقدمات کی وجہ سے جیل میں بند ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیوایم کے کارکن عتیق الرحمن کے قتل کے الزام میں آفاق احمد کی دس لاکھ روپیکی ضمانت منظور کی ہے۔ آفاق احمد کے وکلا کا کہنا ہے کہ وہ جلد اپنے مکل کو رہا کرالینگے۔ آفاق احمد کے خلاف نو مقدمات درج تھے جبکہ آج آخری مقدمے کی سماعت کے دوران ان کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔ مہاجر قومی موومنٹ کے ترجمان کے مطابق آفاق احمد کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔