کابل میں امریکی سی آئی اے کے کمپاونڈ میں شدید فائرنگ اور دھماکہ ہوا، حملے میں دو افغان فوجی زخمی ہوگئے جبکہ جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور ہلاک ہو گیا۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق فائرنگ مقامی وقت کے مطابق رات سوا نو بجے کے قریب شروع ہوئی اور چند منٹ تک جاری رہی، اس دوران ایک ہیلی کاپٹر بھی سی آئی اے کے دفتر کے قریب اترتے دیکھا گیا۔ کابل میں نیٹو کے ترجمان نے بھی واقعے کی تصدیق کی ہے۔کابل ہی میں نیٹو کے دفتر کے قریب بھی گرنیڈ سے حملہ کیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔کابل میں سی آئی اے کا دفتر ایوان صدر کے قریب سابقہ آریانہ ہوٹل میں قائم ہے اور یہ شہر کا واحد محفوظ علاقہ سمجھا جاتا ہے۔