امریکی سینیٹ کی مسلح افواج کی کمیٹی کے رکن سینیٹر۔۔ لنڈسیگراہم نے کہا ہے کہ اپنے فوجیوں کی حفاظت کے لیے تمام آپشن کھلے ہیں۔پاکستان فیصلہ کرے کہ ھمارے ساتھ ہے یا حقانی نیٹ ورک کیساتھ۔ امریکی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے امریکی سینیٹر نے کہاکہ واشنگٹن کو پاکستان کی امداد پر نظرثانی کرنا چاہیے۔ سینیٹ کمیٹی نے گذشتہ ہفتے ہی ا نسداد دہشت گردی کے لیے ایک ارب ڈالر کی امداد کی منظوری دی ہے۔ سینیٹر لنڈسے گراہم نے الزام لگایا کہ پاکستان۔ افغانستان میں امریکا اور اسکے اتحادیوں کیخلاف دشمنی پر مبنی اقدامات کر رہا ہے۔