فلپائن میں حکام نے کہا ہے کہ جنوبی جزیرہ جولو پر قائم ایک فوجی چوکی پر اسلامی عسکریت پسندوں کے حملے میں 13 مشتبہ جنگجو اور دو فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔فوج کے ایک ترجمان لیفٹیننٹ کرنل رنڈولف کابنگ بنگ نے بتایا کہ تقریبا 50 عسکریت پسندوں کی طرف سے اتوار کو فوجی چوکی پر حملے کے بعد صوبہ سولو کے ایک دیہات کے قریب شروع ہونے والی جھڑپ دو گھنٹے تک جاری رہی۔انھوں نے کہا کہ لڑائی کے اختتام پر علاقے سے 13 حملہ آوروں کی لاشیں ملیں، جب کہ جھڑپ میں پانچ فوجی زخمی بھی ہوئے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ ایک انتہا پسند تنظیم نے کیا جس کے القاعدہ سے منسلک عسکریت پسند گروہ ابو سیاف سے بھی رابطے ہیں۔