صدر کے دو عہدے کیس: سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی

lahore court

lahore court

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال نے ایوان صدر میں سیاسی سرگرمیاں روکنے کی درخواست کی سماعت کیلئے فل بنچ تشکیل دینے کے لئے معاملہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بجھوا دیا ہے۔
درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ہائی کورٹ کے فل بنچ نے حکم دیا تھا کہ ایوان صدر میں تمام سیاسی سرگرمیاں بند کی جائیں مگر ایوان صدر میں سیاسی سرگرمیاں اب بھی جاری ہیں، لہذا عدالت فل بنچ کے فیصلہ پر عملدرآمد کا حکم دے۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے ابتدائی سماعت کے بعد قرار دیا کہ صدر زرداری دو عہدے کیس کا فیصلہ فل بنچ نے سنایا تھا لہذا اس درخواست کی سماعت بھی فل بنچ ہی کرے گا۔ عدالت نے درخواست کی سماعت کے لئے فل بنچ تشکیل دینے کے لئے معاملہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بجھواتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی۔