پمپنگ اسٹیشنز پر کلورین ختم، غیر محفوظ پانی کی فراہمی

karachi

karachi

کراچی واٹر بورڈ کے پمپنگ اسٹیشنز پرکلورین ختم ہونے سے شہر کو جراثیم سیغیر محفوظ پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق حب اور کے ٹو پمپنگ اسٹیشن پر کلورین کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے۔جس کی وجہ سے بلدیہ ٹاون، سرجانی، اورنگی  سائٹ، کیماڑی، گلستان جوہر، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد گلشن اقبال سمیت کئی دیگرعلاقے غیر محفوظ پانی پینے پر مجبور ہیں۔
واٹر بورڈ کے چیف انجینئر ظہیر عباس نے ذرائع کو بتایا کہ کلورین کیمزید اسٹاک کیلئے کمپنیو ں کو واجبا ت ادا کئے جا چکے ہیں لیکن اس کے باوجود ابھی تک کلورین سپلائی نہیں ہو سکی ہے۔