امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ یورپ کی معاشی صورتحال اور عرب ملکوں میں تبدیلی کی لہر سے پیدا ہونے والے اثرات کے باعث امریکی معیشت مسائل کا شکار ہے۔ کیلیفورنیا میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یورو زون کی قیادت مسئلے کے حل کیلئے مطلوبہ توجہ نہیں دے رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ عرب ملکوں میں تبدیلی کی حالیہ لہر کے باعث توانائی کی قیمتوں میں اضافے اور یورپی معیشتوں کو درپیش مسائل سے امریکی معیشت بھی متاثر ہوئی ہے۔ یورپی ملک دوہزارسات کے معاشی بحران کے اثرات سے ہی نہیں نکلے یونان کی صورتحال سے مسئلہ مزید شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔