انڈونیشیا میں 400 سے زائد مسافروں سے بھری کشتی کو بجرے سے ٹکر لگنے کے بعد آگ لگ گئی۔ واقعہ میں کم از کم 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق انڈونیشین جزیرہ مشرقی جاوا کے مقام سورابایا سے جنوبی صوبہ کالیمنمتن کے شہر بنی جارماسن جاتے ہوئے اس وقت آگ لگ گئی جب کشتی وہاں موجود ایک تفریحی مقصد کیلئے استعمال ہونے والے بجرے سے زور سے ٹکرا گئی۔ کشتی پر کل 443 افراد سوار تھے جن میں سے 2 کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد کے بارے میں بھی ابھی واضح نہیں ہے۔ مشرقی جاوا میں چند روز قبل ایک کشتی ڈوبنے سے 13 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔