لاہور: موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ

lahore

lahore

لاہور کے علاقے فیصل ٹاون میں رات گئے لاوارث موٹرسائیکل میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ ہوگیا جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
لاہورکے علاقے فیصل ٹاون بی بلاک میں ایک نجی یونیورسٹی کے سامنے بغیر نمبر پلیٹ کی موٹرسائیکل میں نصب بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا جس سیموٹرسائیکل مکمل طورپرتباہ ہوگئی۔ دھماکے سے کسی قسم کاجانی نقصان نہیں ہوا۔
ڈی آئی جی ایپریشنزغلام محمود ڈوگر نے موقع پر پہنچ کرجائے وقوع کا معائنہ کیا۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک کلو گرام سے زائد بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے۔