بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پرانی عمارت گرنے سے سات افراد ہلاک اور انیس زخمی ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا اور غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جامع مسجد کے قریب چاندنی چوک پر گرنے والی تین منزل عمارت میں اب بھی متعدد لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔ اور امدادی کارکن ان کو نکالنے میں مصروف ہیں۔ پولیس کے مطابق اب تک چار خواتین اور ایک مرد کی لاش اسپتال لائی گئی ہے۔ پولیس حکام کا کہناہے کہ کئی افراد ملبے تلے دبے رہنے سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔