ربانی کے قتل سے کوئٹہ کی بعض شخصیات کا تعلق ہے۔ کرزئی

Hamid Karzai

Hamid Karzai

افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ سابق صدر برہان الدین ربانی کے قتل کی ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوتا ہے کہ اس سے کوئٹہ کے کچھ معروف افراد کا تعلق تھا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر کرزئی نے کہا کہ انہوں نے کوئٹہ کنکشن کے بارے میں معلومات حکومت پاکستان کو پہنچا دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کا پڑوسی مسلمان ملک ہے، اسے اپنا بھائی کہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس ضمن مین اگلے دو روز میں ایک تحقیقاتی ٹیم کو پاکستان بھیجیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان نے اس میں تعاون نہیں کیا تو وہ اس معاملے کو اقوام متحدہ کے پاس لے جائیں گے۔ صدر کرزئی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر برہان الدین ربانی کے قتل میں طالبان کو ملوث پایا گیا تو پھر وہ طالبان کے ساتھ امن مذاکرات بھی روک دیں گے۔