چلی میں طلبہ کی جدوجہد کامیاب، حکومت اور طلبہ رہنماں میں تعلیم کو مفت کرنے پر مذاکرات پر اتفاق ہوگیاہے۔ غیر ملکی ایجنسی کے مطابق چلی میں طلبہ کی مفت تعلیم کیلئے جدوجہد کئی ماہ تک جاری رہی۔ جس کے دوران پولیس اور طلبہ میں جھڑپیں بھی ہوئی، لیکن حکومت نے گھٹنے ٹیک دئیے۔ اور طلبہ رہنما رہنمان سے پہلی ملاقات کی۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ تعلیم کو مفت کرنے کیلئے حکومت کے نمائندو اور طلبہ میں باقاعدہ مذاکرات ہونگے۔ اور اس کے نتیجے میں آئندہ سال دوہزار بارہ کیلئے بجٹ میں تعلیم کیلئے رقم مختص کی جائیگی۔ حکومت سے ملاقات سے پہلے پولیس اور طلبہ میں جھڑپیں ہوئی۔ جس کے دوران طلبہ کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے آنسوگیس کے گولے اور تیز پانی پھینکا۔