ظفر قریشی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہو گئے

zafar qurashi

zafar qurashi

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے اور این آئی سی ایل اسکینڈل کے تفتیشی افسر ظفر قریشی آج مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہو گئے ہیں۔ ظفر قریشی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفیکشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تین روز قبل ہی جاری کر دیا تھا۔
ظفر قریشی نے آج سپریم کورٹ میں بھی این آئی سی ایل کریشن سکینڈل کی ادھوری رپورٹ جمع کرائی۔ ظفر قریشی اس سکینڈل کا مکمل چالان جمع نہیں کراسکے اپنی مدت ملازمت کے دوران این آئی سی ایل اسکینڈل کی وجہ سے وہ متنازعہ شخصیت بنے رہے۔ متعدد بار انھیں این آئی سی ایل اسکینڈل کی تفتیش سے الگ کیا گیا لیکن عدالت عظمی کے حکم پر انھیں دوبارہ تفتیش کیلئے متعین کیا جاتا رہا۔
ظفر قریشی نے عدالت عظمی کو خط بھی لکھا تھا کہ وفاقی سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے۔