نیٹو کے سیکرٹری جنرل راسمیوسن کا کہناہے کہ پاکستان میں شدت پسندوں کے محفوظ ٹھکانوں پر تشویش ہے . برسلز میں یورپین پالیسی تھنک ٹینک میں خطاب کرتے ہوئے نیٹو سیکرٹری جنرل راسمیوسن نے کہاکہ پاکستان سے اچھے تعلقات مستحکم افغانستان کی ضمانت ہیں۔ شدت پسندوں کے خلاف پاک فوج کی کارروائی قابل تعریف ہے۔ تاہم حکومت پاکستان اور پاک فوج کو دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کرنے کیلئے بھرپورکارروائی کرنا ہوگی۔ اینڈرس راسمیون فوگ نے اتحادیوں پر زور دیا کہ افغانستان میں مثبت پیش رفت کیلئے پاکستان سے مثبت روابط بڑھائے جائیں۔