فلپائن میں لوگ ایک اور سمندری طوفان کے خطرے کا سامنا ہے جس سے ان ہی علاقوں میں شدید بارشوں کو امکان ہے جہاں اس سے قبل نیرات نامی طوفان نے سیلاب کی صورتحال پیدا کردی تھی۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ نالگائی طوفان جزیرہ لوزون سے ہفتہ کی صبح ٹکرائے گا۔ حکام کے بقول طوفان میں شدت آتی جارہی ہے اور یہ اب یہ 200 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار سے بڑھ رہا ہے۔حکام نے علاقے کے رہائشیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ طوفان سے بچنے کے لیے چوکنا رہیں۔رواں ہفتے آنے والے سمندری طوفان نیرات سے 40 سے زائد افراد ہلاک اور تین سے زائد لاپتہ ہوگئے تھے۔ اس طوفان سے منیلا میں پرانے شہر کا علاقہ زیر آب آگیا تھا۔