بین الاقوامی کرکٹ میں نئے قوانین کا اطلاق آج سے ہو گا

ICC

ICC

آئی سی سی کے جون میں منظور کردہ بین الاقوامی کرکٹ کے نئے قوانین کا اطلاق آج سے ہوگا۔ کرکٹ کے نئے قوانین کے مطابق ون ڈے کرکٹ کی ہر اننگز میں دونوں اینڈ سے الگ الگ گیندیں استعمال ہونگی۔ بیٹنگ اور بولنگ پاور پلے سولہویں سے چالیسویں اوور کے درمیان لینا لازمی ہو گا۔
ایک روزہ میچ کے درمیان وقفہ تیس منٹ کا ہوگا۔ تینوں طرز کی کرکٹ میں رن لینے کے دوران سمت تبدیل کرنے والا بیٹسمین فیلڈنگ میں رکاوٹ بنے تو اسے آئوٹ قرار دیاجائیگا۔ زخمی یا بیمار بیٹسمین کو رنر کی سہولت نہیں ملے گی اور اسے ریٹائرڈ ہرٹ ہونا پڑیگا۔ ٹیسٹ میچ کو نتیخہ خیز بنانے کیلئے کسی ایک کپتان کی اپیل پر میچ کے وقت میں پندرہ منٹ کا اضافہ کیاجاسکے گا۔ نئے قوانین کے تحت پہلی سیریز بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ہوگی۔ پاک ،سری لنکا سیریز بھی انہیں رولز کے تحت کھیلی جائیگی۔