ایران میں فلسطین کی حمایت کیلئے عالمی کانفرنس جاری ہے مسلم اور غیر مسلم رہنما آزاد ریاست کے قیام اور فلسطینیوں کی مدد کیلئے طریقوں پر غور کررہے ہیں۔ ایرانی دارالحکومت تہران میں شروع ہونے والی دو روزہ کانفرنس کے پہلے روز ایرانی صدر محمود احمدی نژاد اور دیگر رہنماوں نے خطاب کیا۔ اور اسلامی برادری اور دیگر امن پسند ملکوں پر زور دیا کہ فلسطین کی بھرپور مدد کی جائے۔کانفرنس سے دیگر مسلم اور غیر مسلم رہنماوں اور مدبروں نے بھی خطاب کیا۔ اور زور دیا کہ فلسطینی کی غیر مشروط حمایت اور مدد کی جائے۔