نیٹو فورسز کا حقانی نیٹ ورک کمانڈر گرفتار کرنے کا دعوی

afghanistan

afghanistan

ایساف نے حقانی نیٹ ورک کے کمانڈر حاجی مالی خان کو افغانستان سے گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔  کابل سے جاری بیان میں ایساف ترجمان کا کہنا تھا کہ حاجی مالی خان کو جنوبی افغانستان سے آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا۔ اتحادی افواج کا کہناہے کہ افغانستان میں ہونے والے حالیہ حملوں میں حقانی نیٹ ورک ملوث ہے۔ اور نیٹ ورک کے دہشتگرد حملوں کے بعد سرحد پار چلے جاتے ہیں۔