کولوراڈو: دو پاکستانیوں کے قاتل ریمنڈ ڈیوس کا جھگڑا

ramend

ramend

لاہور میں دونوجوانوں کے قاتل امریکی سی آئی اے کے ایجنٹ رے منڈ ڈیوس کو ریاست کولوراڈو سے گرفتار کرلیاگیا ہے، ڈیوس پر الزام ہے کہ اس نے دو لوگوں سے جھگڑا کیا۔
امریکی اخبار ڈیلی بیسٹ کے مطابق سی آئی اے کے بدنام زمانہ ایجنٹ ریمنڈ ڈیوس کو ریاست کولوراڈو کے ہائی لینڈ رینج میں پارکنگ کی جگہ پر دو افراد سے الجھنے اور ان پر حملہ کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ مقامی پولیس نے ڈیوس پر حملے کا الزام عائد کرتے اسے گرفتار کرلیا۔ تاہم ساڑھے سات سو ڈالر کی ضمانت دینے کے بعد ریمنڈ کو رہا کردیا گیا۔