اگلے تین ماہ پاکستان کیلئے اہم ہیں، میاں افتخار

mian iftikhar

mian iftikhar

خیبر پختو نخواہ کے وزیر اطلاعات میاں افتخا ر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف ہے امریکہ کی جانب سے حالیہ بیانات سے دہشت گردی کیخلاف جنگ متاثر ہوسکتی ہے۔
ایبٹ آباد خیبر پختو نخواہ ہاس میں میڈیا سے گفتگو میں میاں افتخار کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج اور عوام نے بے پناہ قر بانیاں دی ہیں، پاکستان دہشت گردی کیخلاف ہے تاہم امریکہ پاکستان کی خو دمختاری کیخلاف بیانات دینے کا سلسلہ بند کرے ۔ ان کا مزید کہناتھا کہ اگلے تین ماہ پاکستان کیلئے بہت اہم ہیں ہمیں کسی بھی صو رتحال کیلئے پہلے سے تیار رہنا ہوگا۔