لیبیا کے شہر بن غازی میں قزافی دور کے سیکڑوں سام سیون میزائل ناکارہ بنادیے گئے. عبوری کونسل کے مطابق چار سو میزائل ان کے ہاتھ لگے تھے جن میں سے کچھ استعمال کیے گئے اور کچھ کو ناکارہ بنادیا گیا۔ عبوری کونسل سربراہان کے مطابق انہوں نے میزائل ناکارہ بناکر ثابت کیا ہے کہ وہ دنیا کو خطرات سے بچانے کیلئے سنجیدہ ہیں۔ ان کے مطابق ایک ہزار میزائل غائب ہیں اور خدشہ ہے کہ یہ القاعدہ کے ہاتھ لگ سکتے ہیں۔ ۔روسی ساخت کے یہ میزائل انیس سو ستر میں قذافی نے روس سے حاصل کیے تھے۔