بھارت آئندہ ہفتے پاکستان کی سرحد کیساتھ منسلک راجھستان میں فوجی مشقوں کاآغازکررہاہے۔ بھوپال میں تعینات بھارت کی اکیسویں لڑاکا فوج کی ان مشقوں کامقصد دشمن کے دفاع کوختم کرنا اوراس کے اسٹریٹجک اثاثوں پرقبضہ کرناہے۔ بھارتی میڈیاکے مطابق ان جنگی مشقوں میں توپ خانہ ،ٹینک اورایئرفورس کے بیس ہزار ٹرانسپورٹ طیارے اور جنگی ہیلی کاپٹر بھی حصہ لیں گے۔جنگی مشقیں دہ ماہ جاری رہیں گی ۔