رحمان ملک کا کٹی پہاڑی پر فوری کارروائی کا حکم

kati pahari

kati pahari

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کراچی کے علاقے کٹی پہاڑی پر پولیس اور رینجرز پرفائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کٹی پہاڑی پر پولیس اور رینجرز پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے اس قسم کی کارروائیوں کی کسی طور اجازت نہیں دی جائے گی۔ رحمان ملک نے کٹی پہاڑی پر پولیس اور رینجرزکو فوری ایکشن کرنے کی ہدایت دیں۔
انہوں نے یہ حکم بھی دیا ہے کہ پولیس پر حملہ کرنیوالے دہشتگردوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا۔