فیصل آباد : بس حادثے کے بعد اسکول دوبارہ کھل گیا

faisalabad

faisalabad

فیصل آباد : کلر کہار بس حادثے کے بعد فیصل آباد میں سیل کیا گیا ملت گرامر اسکول دوبارہ کھل گیا، سرکاری اسکول کی ہیڈ مسٹریس کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کر دیا گیا ہے۔ فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ نے سانحہ کلر کہار کی تحقیقات کے نتیجے میں ملت گرامر اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کرتے ہوئے جمعے کی شام اسے سیل کردیا تھا۔ والدین نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کے اس اقدام کو نامناسب قرار دیا۔
ڈی سی او فیصل آباد نسیم صادق نے والدین کی رائے کے بعد طے کیا کہ پیر سے اسکول کو کھول دیا جائے جس کے بعد آج سے اسکول کھل گیا ہے۔ اسکول کیاساتذہ اور باقی تمام اسٹاف اسی طرح کام کررہا ہے جبکہ سرکاری اسکول کی ہیڈ مسٹریس مس طاہرہ کو ملت اسکول کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کردیا گیا ہے۔ ڈی سی او کا کہنا ہے کہ اسکول کھولے جانے کا یہ فیصلہ عارضی ہے اور ایک ہفتے بعد اس کے مستقبل کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔