کوئٹہ کے علاقے اخترآباد میں ڈبل کیبن گاڑی میں سوار افراد نے بس پر فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میںتیرہ افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو بولان میڈیکل اسپتال اور سول اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ جہاں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کے مطابق بس بروری روڈ سے ہزار گنجی جا رہی تھی۔ جس میں زیادہ تر ہزار ہ برادری کے افراد سوارتھے ۔ واقعے کیبعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا ہے۔ سی سی پی او کوئٹہ احسن محبوب نے کہاہے کہ مغربی بائی پاس کے قریب منی بس پر فائرنگ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔ حملہ آور ڈبل کیبن گاڑی میں سوار تھے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ یہ بات انھوں نے اے آروائی نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔