پنجاب میں ڈینگی بخار سے ہلاکتوں کی تعداد 163 تک جا پہنچی

dengue

dengue

پنجاب میں ڈینگی بخار سے ہلاکتوں کی تعداد 163 تک جا پہنچی ہے۔ چودہ سے چالیس سال کی عمر کے افراد پر ڈینگی وائرس کا حملہ زیادہ کڑا ثابت ہوا۔
کراچی میں ڈینگی وائرس سے دو مریض جاں بحق ہو گئے۔ ڈینگی سرویلینس سیل کے مطابق تیرہ سالہ حضور بخش اور پچیس سالہ انیتا خاتوں ڈینگی وائرس سے ہلاک ہو ئے ہیں۔ کراچی میں ڈینگی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد اب سات ہو گئی ہے ۔
ڈینگی سرویلینس سیل کے فوکل پرسن ڈاکٹر شکیل ملک کے مطابق دونوں مریضوں کی لیبارٹری رپورٹس آنے کے بعدڈینگی سے ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ بھر میں تینتیس مریضوں مین ڈینگی بخار کی تصدیق ہو چکی ہے۔