امریکی ریاست کیلیفورنیا میں اپنے مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتال پر بیٹھنے والے قیدیوں کی تعداد بارہ ہزار ہو گئی ہے۔ اسے حالیہ امریکی تاریخ کی سب سے بڑی بھوک ہڑتال قراردی جا رہی ہے۔ پیلیکن بے جیل میں قیدیوں کیرہنماٹموتھی کیلی نیمیڈیاکوبتایا کہ یہ بھوک ہڑتال اسی سلسلے کی کڑی ہے جوجولائی میں معطل کردی گئی تھی ۔ بھوک ہڑتال آٹھویں روزمیں داخل ہوگئی ہے۔ قیدیوں کاکہنا ہے کہ جیل میں لمبی قیدتنہائی،سیکورٹی اقدامات اور غیر یکساں سلوک آئین میں دیے گئے قیدیوں کیحقوق کیمنافی ہے۔ انہوں نیکہا کہ انہیں بغیرکھڑکی کے کمرے میں قید رکھا جاتا ہے اور چوبیس گھنٹے میں صرف ایک گھنٹے کیلیے باہر نکالاجاتا ہے جبکہ بعض اوقات سزاکے طورپر ان کا کھانا بھی روک دیا جاتا ہے جو غیر انسانی عمل ہے۔ جب تک حکومت ان کے مطالبات تسلیم نہیں کرتی بھوک ہڑتال کا سلسلہ چلتا رہیگا۔