پاکستان اتحادی نہ بنا تو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ مٹ رومنے

Mitt Romney

Mitt Romney

امریکی ری پبلکن امیدوار مٹ رومنے نے کہاہے کہ پاکستان ڈبل گیم کھیل رہا ہے۔ اگر پاکستان امریکا کا سچا اتحادی ثابت نہ ہوا تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔
ہپمشائر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو واضح کرنا ہو گا کہ وہ کس کی طرف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مسئلے کاحل نہایت آسان ہے کہ پاکستان امریکا کا ساتھ دے یاطالبان کا اتحادی بن جائے۔ دوسری صورت میں پاکستان کواس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ تاہم مٹ رومنے نییہ واضح نہیں کیاکہ پاکستان کے سنگین نتائچ کی نوعیت کیا ہو گی۔