اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یورپی یونین کی جانب سیشام کیخلاف پیش کی گئی مذمتی قرارداد مسترد کر دی گئی، چین اورروس نے قرارداد کو ویٹو کر دیا۔ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد پر رائے شماری کی گئی جس میں حکومت مخالف مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنانے پر شام کی حکومت پر تنقید کی گئی تھی۔قرارداد کے حق میں نو جبکہ مخالفت میں دو ووٹ آئے دونوں ووٹ روس اور چین کے تھے اس طرح قرارداد مسترد ہو گئی۔ یورپی ممالک کی جانب سے پیش کی گئی اس قرارداد میں دھمکی دی گئی تھی کہ اگر صدر بشار الاسد کی حکومت نے ان کی اقتدار سے بے دخلی کا مطالبہ کرنے والے جمہوریت پسند مظاہرین کے خلاف جاری جارحانہ کاروائیاں نہ روکیں تو اس کے خلاف اقدامات اٹھائے جائیں گے۔