صومالی دارالحکومت موغا دیشو میں سرکاری عمارت کے باہر خودکش کار بم دھماکے میں پینسٹھ افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہوگئے ۔ غیر ملکی ایجنسی کے مطابق دھماکہ وزارت تعلیم کے قریب ایک عمارت کے باہر اس وقت ہوا جب خوکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار کو دھماکے سے اڑا دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے وقت سینکڑوں نوجوان غیر ملکی اسکالرشپ کیلئے امتحان دے رہے تھے۔ زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیاہے۔ جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ میڈیکل ذرائع کا کہناہے کہ اکثر زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔