مسلم لیگ ق کے وزراء نے استعفےٰ پیش کر دیئے

shujaat

shujaat

مسلم لیگ ق کے وزراء نے بجلی بحران، بدترین لوڈ شیڈنگ اور عوامی حقوق کی ناکامی کے باعث اپنے استعفے پارٹی صدر چوہدری شجاعت حسین کو پیش کر دیئے ہیں۔
مسلم لیگ ق کے وزرا نے بجلی بحران ، بدترین لوڈشیڈنگ اورعوامی حقوق کی ناکامی کے باعث اپنے استعفے پارٹی صدرچوہدری شجاعت حسین کوپیش کردیئے ہیں۔ مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس چوہدری شجاعت حسین کی سربراہی میں ہواملک میں جاری بجلی کے شدیدبحران، عوامی ردعمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدہ نظر نہیں آتی اور مسلم لیگ ق کے ساتھ بجلی بحران کے خاتمے سمیت مسائل کے حل کیلئے جووعدے کئے تھے ان کی پاسداری نہیں کی گئی اس لئے حکومت میں رہنے کا جواز نہیں بنتا۔
ق لیگ کے وفاقی وزیرفیصل صالح حیات نے ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ا ب ہم حکومت ناکامیوں کا بوچھ نہیں اٹھا سکتے۔ لوڈشیڈنگ کے خاتمے میں حکومت سنجیدہ نظرنہیں آتی اس لئے مستعفی ہونے کافیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اپوزیشن بنچوں پرنشستوں کیلئے درخواست سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دی ہے۔ وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ عوامی مسائل بڑھ رہے ہیں حکمران توجہ نہیں دے رہے ہمارے استعفعے دینے کے سوا کوئی جواز نہیں رہتا۔