واپڈا اور ڈینگی
Posted on October 5, 2011 By Geo Urdu آپکی شاعری
واپڈا اور ڈینگی نے حالت بنائی ایک سی اس نے بھی اور اس نے بھی آفات دکھائی ایک سی
ایک جانب کھائی ہے اور دوسری پر شیسر ہے دونوں نے ہے قوم پر بجلی گرائی ایک سی
حکمرانوں سے بچیں یا ڈینگی سے دفاع کریں دونوں نے ملت سے کی ہے بے وفائی ایک سی
رات دن میں چار آور بجلی آتی ہے فقطدے رہی ہے قوم ملکر بس دہائی ایک سی
ہسپتالوں میں ہمارے بے حسی لا چارگی مل رہی ہر مرض کی سبکو دوائی ایک سی
ڈینگی کا سپرے کراتی ہے حکومت چیپ تر نیچے سے اوپر تلک کرتے کمائی ایک سی
لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے بل میں کمی ہوتی نہیں دفتروں میں بیٹھے کرتے ہیں لکھائی ایک سی
واپڈا والو کہاں غیرت تمہاری مر گئی نعیمی کو ہے بات سب نے ہی بتائی ایک سی
تحریر : غلام مصطفےٰ نعیمی سیالکوٹ