کراچی کے مختلف علاقوں سے پولیس اور رینجرز نے چھاپہ مار کاراوئی کے بعد دو ٹارگٹ کلرز سمیت سات افراد کو گرفتار کرلیا رات گئے رینجرز نے لیاری کے علاقے بغدادی میں چھاپہ مار کارروائی کے بعد پانچ افراد کو حراست میں لے لیا۔ لیاقت آباد کے علاقے سے پولیس نے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دو ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ۔ پولیس کے مطابق اعظم عرف بھرم اور نعمان عرف نومی نے دوران تفتیش آٹھ سے زائد افراد کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے جبکہ ملزمان کے قبضے سے دو نائن ایم ایم پستول بھی برآمد ہوئے ہیں۔