ڈینگی سے اموات میں اضافہ جاری، تعداد 196 تک جا پہنچی

dengue

dengue

پنجاب میں ڈینگی بخار سے ہلاکتوں کی تعداد ایک سو چھیانوے تک جا پہنچی ہے۔ ڈینگی نے پنجاب کیساتھ دوسرے صوبوں میں بھی پنجے گاڑدیئے ہیں۔ ڈینگی کا زہر پنجاب کی جڑوں میں سرائیت کرنے کے بعد اب دیگر صوبوں میں بھی پھیل رہا ہے۔
ڈینگی سے متاثر ہونے والے شہروں میں لاہور سرفہرست ہے۔ لاہور میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہیجبکہ پشاور میں بھی صورتحال بھی خطرناک ہوتی جا رہی ہے۔ کراچی میں بھی ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ صوبائی حکومتیں ڈینگی پر قابو پانے میں ناکام نظر آتی ہیں۔