لاہور : مقامی صحافی کو قتل کر دیا گیا

lahore

lahore

لاہور میں نامعلوم افراد نے مقامی صحافی فیصل قریشی کو گھر میں گھس کر تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔ مقتول فیصل قریشی وفاقی کالونی میں اپنے گھر میں تنہا رہتے تھے اور لندن پوسٹ اخبار میں پاکستان میں ویب ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے تھے۔
مقتول کے بھائی شاہد قریشی نے رابطہ نہ ہونے پر پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس ان کی رہائش گاہ پہنچی تو مکان کی بالائی منزل پر فیصل قریشی کی خون آلود لاش ملی۔ جسے تیز دھار آلے سے ذبح کردیا گیا تھا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مقتول فیصل قریشی کو ایک سیاسی جماعت کی جانب سے دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں۔