بھاشا ڈیم کا سنگ بنیاد اٹھارہ اکتوبر کو رکھا جائے گا۔ گیلانی

gilani

gilani

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بھاشا ڈیم کا سنگ بنیاد اٹھارہ اکتوبر کو رکھا جائے گا قومی اسمبلی میں امیر مقام کے نکتہ اعتراض کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ بھاشا ڈیم سمیت تمام بڑے منصوبے موجودہ حکومت مکمل کرے گی جو کہ ایک ریکارڈ ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم پر اتفاق رائے نہیں تھا اس لیئے مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں بھاشا ڈیم کی تعمیر کا فیصلہ ہوا وزیراعظم نے کہا کہ لواری ٹینل منصوبے پر اٹھ ارب خرچ ہو چکے ہیں منصوبے کی تکمیل کے لیئے دو ارب روپے جاری کرنے کی انہوں نے ہدایت کر دی ہے. ق لیگ کے امیر مقام نے مطالبہ کیا تھا کہ لواری ٹنکل منصوبے کی تکمیل کے لیئے دو ارب رو پے جاری کیئے جائیں تاکہ یہ منصوبہ جلد مکمل ہو ہو سکے قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے حکومت کو عوامی مسائل پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔