گلگت بلتستان کونسل کا بجٹ منظور

gilani

gilani

وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں ہو نے والے گلگت بلتستان کونسل کے بجٹ اجلاس میں اتفاق رائے سے دوہزار گیارہ، بارہ کے 48کروڑ26لاکھ مالیت کے بجٹ کی منطوری دے دی ہے۔
اجلاس میں تین مشیروں نے بھی حلف اٹھایا۔ وزیراعظم نے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کو خود مختاری دینا وہاں کے عوام دیرینہ مطالبہ تھا انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل اور ان کی شکایات کا ازالہ حل کر نا اصل جمہوریت ہے۔
وزیراعطم نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے وہ کام کیئے جو دو تہائی اکثریت والی حکومتیں بھی نہ کر سکیں وزیراعطم نے کہا کہ آئین کی اصل شکل میں بحالی اٹھارویں ترمیم کی منطوری این ایف سی ایوارڈ حکمت کی بڑی کامیابیاں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تمام اہم اقدامات پیپلز پارٹی کی حکومت کے حصے میں آئے۔