پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلی جانے والی کرکٹ سیریز کے لوگو کی نقاب کشائی کر دی گئی۔ سیریز کا نام موبی لنک جاز کپ2011 ہو گا۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہونے والی تقریب میں پی سی بی کے جنرل مینیجر مارکیٹنگ طارق حکیم اور موبی لنک کے نائب صدر مارکیٹنگ جہانزیب تاج نے سیریز کے لوگو کی نقاب کشائی کی۔ اس موقع پر طارق حکیم کا کہنا تھا کہ اگر یہ سیریز پاکستان میں ہوتی تو اس کا زیادہ فائدہ ہوتا۔ لیکن اس کے باوجود متحدہ عرب امارات میں ہونے والی سیریز شائقین کے لئے دلچسپ ہو گی۔ موبی لنک کے جہانزیب تاج نے کہا کہ موبی لنک پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔