پاکستان کے ہولناک تاریخی زلزلہ کو چھے سال بیت گئے

kashmir

kashmir

پاکستان میں آنے والے ہولناک زلزلے کو آج چھ سال کا عرصہ بیت چکا ہے اس زلزلے نے جہاں پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی بنیادیں ہلادیں وہیں اس نے پاکستانی معیشت کو بھی شدید نقصان پہنچا یا۔
لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے اورکئی ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے۔ چھ برس بعد بھی زلزلہ متاثرین کی حالت سنبھل نہیں سکی، آزاد کشمیر کا مظفر آباد متاثر ہونے والے علاقوں میں سرفہرست ہے۔ یہاں کے شہر ی آج بھی تلخ یادوں کے سہارے زندہ ہیں۔
آٹھ اکتوبر دو ہزار پانچ کے زلزلے سے اٹھائیس سو سے زائد اسکول کی عمارتیں تباہ ہوئیں اور ستم ظریقی یہ ہے کہ چھ سال گزرنے کے باوجود ابھی تک متاثرہ علاقوں میں ہزاروں بچے آج بھی کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔