وفاقی وزیر برائے ٹیکسٹائل مخدوم شہاب الدین نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ بارشوں اور سیلاب سے سندھ میں ساٹھ فیصد کپاس کی فصل کو نقصان ہوا۔ روان سال کپاس کی ایک کروڑ پچیس لاکھ بیلر کا ہدف حاصل ہونے کا امکان ہے۔ کراچی میں ویلیو ایڈیڈ سیکٹر کے sصنعتکاروں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدینکا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے جو مسائل ہیں وہ درست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوکل لیوی ڈرا بیک کے مسئلے کے حل کے لئے اگلے ہفتے وزیراعظم اور سیکیٹری فنانس سے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ سیکر یٹری ٹیکسٹائل شاہد رشید نے کہا کہ وزارت خزانہ نے لوکل لیوی ڈرا بیک کی مد میں تین ارب روپے جلد جاری کرے گا جس میں سے ایک ارب روپے اسٹیٹ بینک کو دے دئیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا سندھ میں بارشوں اور سیلاب سے ساٹھ فیصد کپاس کی پیداوار کو نقصان ہوا۔ جبکہ پنجاب میں رواں سال کپاس کی سرپلس فصل کی پیداوار ہوئی۔ جس کی وجہ سے کپاس کی پیداوری ہدف رواں سال ایک کروڑ پچیس لاکھ بیرل متوقع ہے۔ ولیو ایڈڈ ٹیکسٹائل فارم کے چیف کوآرڈینیٹرجاوید بلوانی کا کہنا تھا کہ حکومت ایکسپورٹ ڈیلوپمنٹ فنڈ کی مد میں بیس ارب روپے جمع کرچکی ہے۔ ای ڈی ایف کی رقم ٹیکسٹائل سیکٹر کے فروغ پر خرچ کی جائے۔ اور ملک بھر میں ٹیکسٹال سیکٹر کے لئے بجلی، گیس اورپانی کے یکساں نرخ مقرر کئے جائیں۔