سپریم کورٹ کا فیصلہ، ایوان صدر میں اہم اجلاس طلب

aiwan e sadr

aiwan e sadr

کراچی بدامنی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد اور دیگر فیصلوں پر غور کے لیے اہم اجلاس آج ایوان صدر میں طلب کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعلی سندھ، چیف سیکریٹری، قانون اورداخلہ کے صوبائی وزراء اور سیکریٹریز شرکت کریں گے۔ اجلاس میں کراچی بدامنی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں عملی اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ گورنرسندھ  ڈاکٹر عشرت العباد کو اسلام آباد طلب کرلیا گیا ہے۔ وہ صدرمملکت آصف علی زرداری سیعلیحدگی میں بھی ملاقات کریں گے۔