صدر نے فصیح بخاری کو نیب چیئرمین کیلئے تجویز کر دیا

zardari

zardari

صدر آصف علی زرداری نے چیئرمین نیب کیلئے ایڈمرل فصیح بخاری کانام تجویزکیا ہے۔ مسلم لیگ نواز نے فصیح بخاری کی بطور چیئرمین نامزدگی مستردکر دی ہے۔
صدر کی جانب سے اس حوالیسے وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی اور اپوزیشن لیڈرچوہدری نثارعلی خان کو آگاہی کیلئے خطوط لکھ دیئے گئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے کہا کہ چیئرمین نیب غیرسیاسی ہونا چاہیئے، اس عہدے کیلئیقائد حزب اختلاف سے مشاورت ضروری ہے، لیکن حکومت نے چوہدری نثارسے مشاورت نہیں کی۔
سابق بحریہ کے سربراہ نے مشرف دور میں ان کی پالیسیوں خصوصا کارگل جنگ کے حوالے سے اختلافات کرتے ہوئے استعفی دیدیا تھا۔وہ واحد حاضر سروس نیول چیف تھیجنھوں نے استعفی دیا۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ دیدار علی شاہ کو چیئرمین نیب مقرر کیا گیا تھا مگر سپریم کورٹ نیدس مارچ دوہزار گیارہ کو تقرری غیر آئینی قرار دی تھی , ۔جبکہ ڈپٹی چیئرمین نیب کے چیئرمین کے اختیارات استعمال کرنے سے متعلق عدالت نے اکیس جون کو سنائے گئے فیصلے میں حکومت کو نیب کے چیئرمین کی تعیناتی کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی تھی جو اکیس جولائی کو ختم ہو گئی تھی۔