پاکستان اورافغانستان کے لئے امریکہ کیخصوصی نمائندے مارک گراسمین نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان نے اہم کردار اداکیا۔تاہم اس عفریت کے خاتے میلئیپاکستان،افغانستان اورامریکہ کومل کرکوشش کرنی ہوں گی۔ کابل میں غیرملکی ٹی وی چینل کوانٹرویو میں گراسمین کاکہناتھا کہ انتہاپسندی اوردہشتگردی پاکستان کیلئیخطرہ ہے۔تینوں ممالک کودہشتگردی کے خلاف مل کرنمٹناہوگا۔ انھوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی خدمات غیرمعمولی ہیں۔ پاکستان میں ہونیوالی اے پی سی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اے پی سی کا معاملہ پاکستانی عوام پرچھوڑتے ہیں۔