معروف غزل گائیک جگجیت سنگھ انتقال کرگئے

Jagjeet died

Jagjeet died

بھارت کے معروف غزل گائیک جگجیت سنگھ پیر کی صبح ممبئی کے ایک اسپتال میں انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 70 سال تھی۔جگجیت سنگھ کو دو ہفتے قبل دماغ کی شریان پھٹ جانے کے باعث اسپتال داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کے دو آپریش کیے گئے۔اسپتال داخلے سے قبل انھیں چند روزسے ہائی بلڈ پریشر کی شکایت تھی اور جب ان کے دماغ کی شریان پٹھی اس سے چند گھنٹوں بعد انھیں پاکستانی غزل گائیک غلام علی کے ساتھ ایک پروگرام میں شرکت کرنا تھی۔جگجیت سنگھ آٹھ فروری 1941 کو پنجاب سے تعلق رکھنے والے خاندان کے گھر راجھستان شری گنگا نگر میں پیدا ہوئے۔ 70 کی دہائی میں انھیں صحیح معنوں میں شہرت ملی۔ انھوں نے اردو، ہندی، پنجابی، گجراتی، سندھی اور نیپالی زبان میں بھی گیت گائے۔2003 میں انھیں حکومت کی طرف سے پدم بھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔