عوام اشتعال انگیز بیانات پر مشتعل نہ ہوں۔ الطاف حسین

altaf

altaf

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم کے کارکنوں اورعوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایم کیوایم کی قیادت کے خلاف کسی بھی فردکے اشتعال انگیزبیان پرہرگز مشتعل نہ ہوں اوراپنے جذبات قابومیں رکھیں۔
اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم مخالف کسی بھی فرد کی جانب سے ایم کیوایم کی قیادت کومغلظات دینے اور اشتعال انگیززبان استعمال کرنے پرکارکنان وعوام کا اشتعال میں آنا فطری عمل ہے لیکن میں کارکنان و عوام سے اپیل کروں گا کہ وہ ہرگزمشتعل نہ ہوں، اپنے جذبات قابومیں رکھیں، صبروبرداشت کامظاہرہ کریں اوراللہ کے انصاف پر یقین رکھیں اوراللہ کے انصاف کاانتظارکریں ۔ اللہ بہتر انصاف کرنے والا ہے۔